ندیم ملک

Spread the love

ندیم ملک 
ناروال، پاکستان

 قصبہ کنجروڑ تحصیل شکر گڑھ ضلع نارروال میں یکم جولائی 1997 کو جنم لینے والے خوب صورت خیالات کے حامل نوجوان شاعر ندیم ملک کے والد صاحب کا نام محمد انور ہے ندیم ملک کا اصل نام ندیم انور ہے لیکن انہوں نے اپنا قلمی نام ندیم ملک پسند کیا ہے ۔ ندیم ملک صاحب کی شاعری بہت خوب صورت اور متاثر کرنے والی ہے ۔ وہ غم یار اور غم روزگار کے شاعر ہیں ۔ ان کی شاعری میں ہجر و فراق بھی ہے اپنے محبوب سے بچھڑنے کا دکھ بھی ہے تو عام آدمی کے مسائل اور مشکلات بھی ان کے سامنے ہیں ۔ ان کو عام افراد کی محرومیوں کا احساس ہے تو بچوں کی خواہشات و ضروریات اور ان کی بے بسی بھی ان کو تڑپاتی رہی ہے ۔ ندیم صاحب کا کہنا ہے کہ مجھے بھی اکثر لوگوں کی طرح بچپن سے ہی شاعری کا شوق پیدا ہوا ۔ جب میں چھٹی جماعت میں داخل ہوا تو اس اسکول میں بزم ادب کی محفلیں سجتی تھیں وہیں سے میں بھی شاعری کی طرف راغب ہوا ۔ شعری مجموعے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی اس بارے میں سوچا نہیں ہے جبکہ پسندیدہ شعراء کے سوال پر ان کا بہت دلچسپ جواب ملا کہ اپنے سوا دیگر تمام شعراء اور شاعرات کی شاعری پسند ہیں ۔ ندیم ملک صاحب جس طرح اپنی شاعری میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہیں اس سے بڑھ کر معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقات اور بچوں خواہ بوڑھے اور بوڑھی اور بیمار خواتین کا دکھ بھی انہیں شدت سے اپنی طرف کھینچتا ہے ۔ ان کی شاعری کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ قاری اور سامع اس کی شاعری کو مکمل پڑھے بغیر نہیں رہ سکتا 

ندیم ملک کی غزلیں 
ندیم ملک کی نظمیں 
ندیم ملک کے مضامین