نیلم ملک

Spread the love

نیلم ملک 
لاہور ،پاکستان

نام : نیلم ملک

جائے پیدائش : بورےوالا

جائے سکونت : لاہور

تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں

پہلا مجموعہء کلام ” نیلی آنچ ” کے نام سے شائع ہوا۔

نیلم ملک عصر۔ حاضر کی نئی لکھنے والی چند بہت اچھی شاعرات میں سے ہیں جو اپنی شاعری اپنے اسلوب ۔جمال۔ تخیل اور حسن۔اظہار کی بدولت قارئین کے زہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے کی صلاحیت رکھتی ہیں
ان کی شاعری زندہ رہنے والی ہےاور نسائی لہجے اور طرز فکر کے تحت ان کے اشعار دل پذیر ہیں یہ ہر موضوع۔ سخن کوشاعرانہ پیرائے میں اس خوبی سے نظم کرتی ہیں کہ پڑھنے والا داد دئیے بنا نہیں رہ سکتا
ان کے مجموعی کلام کا جائزہ لینے کے بعد ان کی فصاعت و بلاغت۔ندرت، خیال، منفرد تراکیب سازی،
خوبصورت بندش۔،مضمون آفرینی ،۔غرضیکہ تمام شعری محاسن کھل کر سامنے آتے ہیں
نیلم ملک بلا شبہ مستقبل کی ایک اہم شاعرہ ہیں۔جو اپنی تمام تر تخلیقات کے فنی و فکری حوالوں سے
دنیائے شعرو سخن میں اپنا الگ مقام بنا نے کی بھر پور قابلیت رکھتی ہیں
ان کی شاعری حسن۔ تکلم سے آراستہ ہے۔ان کی شاعری پرمذیدبہت کچھ لکھا جا سکتا ہے ان کا سخن خود کلام کرتا ہے سو کیوں نہ ان کے بولتے اشعار اور لہجوں کی سحر انگیزی سے حظ اٹھایا جائے

نیلم ملک کی غزلیں
نیلم ملک کی نظمیں 
نیلم ملک کے مضامین