ایمن خان نے تمام پاکستانی شوبز اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

Spread the love

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

View this post on Instagram

Sending Love to all my insta fam 🌟🌟

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on

اس ضمن میں نوجوان اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی لڑکی کی بیٹنگ اسٹائل دیکھ کر سنگا کارابھی متاثر ہوگئے

اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہےجو کہ 50 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ تیسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جن کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔
دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد 50 لاکھ ہوئی تھی۔

ایمن خان نے تمام پاکستانی شوبز اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں