سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے پاکستان کی 8 سالہ سامیعہ افسر کی صلاحیتوں کی تعریف کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سامیعہ افسر کی بیٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، ویڈیو میں اُن کے بیٹنگ کرنے کے اسٹائل کو سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ مشابہت دی گئی۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا بھی سامیعہ افسر کی ویڈیو دیکھ کر اُن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
Can’t get over how good this little player is. Much better technique than mine already. So encouraging to see such talent in cricket
— Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) April 26, 2020
کمار سنگاکارا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ینگ ٹیلنٹ کی تکنیک مجھ سے بہت بہتر ہے۔ کرکٹ میں ایسا ٹیلنٹ دیکھنا بہت اچھی چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بیٹنگ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اس عمر میں ایسا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ایک اور بڑی سزا ختم کرنے کا فیصلہ،کروڑوں اب نہیں دینے پڑیں گے
سامیعہ افسر پہلی مرتبہ 2018 میں لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائیلز کے دوران سامنے آئیں، وہ اپنے والد کے ہمراہ ٹرائیلز دینے پہنچی تھیں۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ سامیعہ افسر کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئی اور ہر سطح پراُن کی معاونت اور رہنمائی کا اعلان بھی کیا۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے سامیعہ افسر کے روشن مستقبل کی نشاندہی کی ہے۔
واضح رہے کہ سامیعہ افسر ان دنوں کنئیرڈ کالج گرلز اکیڈمی میں دیگر لڑکیوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہیں۔
“پاکستانی لڑکی کی بیٹنگ اسٹائل دیکھ کر سنگا کارابھی متاثر ہوگئے” ایک تبصرہ