زیادتی و قتل کیس میں ملوث 4 ملزمان گرفتار:کراچی

Spread the love

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ڈکیتی کے دوران لڑکی کے ساتھ زیادتی اور پھر اسے قتل کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن پولیس نے قتل اور ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان نے 13اپریل کو اپر گزری میں دوران ڈکیتی 25سالہ لڑکی کو مزاحمت پر قتل کیا، ملزمان نے مقتولہ کو قتل کرنے سے قبل اس سے زیادتی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ

ملزمان میں وسیم بلوچ عرف باکسر، زبیر، ارشد عرف لیموں، شعیب عرف مانوں شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 30ہزار کی نقد رقم اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔

زیادتی و قتل کیس میں ملوث 4 ملزمان گرفتار:کراچی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں