حکومت کا آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ

Spread the love

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری آ گئی ہے جس کے بعد آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
اسد عمر نے بتایا کہ 30 سے 35 لاکھ چھوٹے کاروباروں کے لیے 50 ارب کا پیکیج اور اسکیم بھی لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زہریلی شراب پینے سے 4 افراد جاں بحق ،رحیم یار خان

نیب آرڈیننس ترمیمی بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اپوزيشن سے کچھ مشاورت ہوئی تھی، اب مشاورت سے نیا نیب آرڈیننس لائيں گے۔

حکومت کا آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں