بالی وڈکے ستاروں کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

Spread the love

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے مقدس اور فضیلت والے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔
جہاں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اس برکتوں والے مہینے کی مبارکباد دی گئی تو وہیں بالی وڈ کے مشہور فنکاروں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔
کرینہ کپور خان

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
امیتابھ بچن

بالی وڈ کے اسٹار امیتابھ بچن نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پیار اور امن کا بھی پیغام دیا۔
سونم کپور

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘رمضان کریم میرے بھائیوں اور بہنوں، رمضان مبارک’۔
انوپم کھیر

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کے ساتھ امن اورمحبت کا بھی پیغام دیا۔
عدنان سمیع

یہ بھی پڑھیے: دنیا میں کورونا مریض کتنے ہو گئے ہیں اور اموات کتنی ہو گئیں؟جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے

گلوکار عدنان سمیع نے رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی آواز میں اذان بھی شیئر کی۔
خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سےدنیا بھر میں تقریباً 2 ارب مسلمان مقدس مہینہ رمضان المبارک کو بالکل مختلف طریقے سے گزاررہے ہیں اور اجتماعی افطار، تراویح اور مساجد میں اجتماعی دعاؤں سے گریز کرتے ہوئے سماجی دوری اختیار کرکےاپنے گھروں میں ہی عبادت کر رہے ہیں۔

بالی وڈکے ستاروں کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں