دنیا میں کورونا مریض کتنے ہو گئے ہیں اور اموات کتنی ہو گئیں؟جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے

Spread the love

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 31 ہزار 513 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 97 ہزار 297 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 18 لاکھ 27 ہزار 322 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 58 ہزار 524 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 6 ہزار 894 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 52 ہزار 185 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 38 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 7 لاکھ 62 ہزار 421 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 97 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 432 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 764 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 22 ہزار 524 ہو چکی ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 25 ہزار 969 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 994 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں22 ہزار 245 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 828 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 760 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 999 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار 506 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 464 ہو گئی۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 600 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 4 ہزار 912 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 574 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 88 ہزار 194 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈبلیو.ایچ.او نےجولائی تک کورونا مریضوں کے بارے میں انتہائی تشویش ناک خدشے کا اظہار کر دیا

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 816 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 615 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 622 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 127 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 102 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 785 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی۔
ملک میں کورونا وائرس سے 16نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 253 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 879 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 60 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2ہزار 755 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا مریض کتنے ہو گئے ہیں اور اموات کتنی ہو گئیں؟جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں