کیا تیز دھوپ کورونا وائرس میں کمی لا سکتی ہے؟ ماہرین کا بڑا انکشاف

Spread the love

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تیز دھوپ کورونا وائرس کو تیزی سے ختم کرتی ہے،تاہم اس تحقیق پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشیر ولیم برائن کا کہنا تھا کہ دھوپ میں موجود بالائے بنفشی شعاعوں کا کورونا وائرس پر زبردست اثر دیکھا گیا ہے، موسم گرما میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہو سکتی ہے۔
سائنسی اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے کونسا طریقہ کار استعمال کیا ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ تحقیق میں گرمیوں کی دھوپ کا درست متبادل استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی عہدے دار ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ اس نظریے کو ثابت کرنے کے شواہد ناکافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈبلیو.ایچ.او نےجولائی تک کورونا مریضوں کے بارے میں انتہائی تشویش ناک خدشے کا اظہار کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہم یہ امید نہیں کرسکتے کہ موسم گرما میں کورونا وائرس پر کوئی ڈرامائی اثر پڑے گا۔

کیا تیز دھوپ کورونا وائرس میں کمی لا سکتی ہے؟ ماہرین کا بڑا انکشاف” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں