روزانہ دہی کھانے کے فوائد

Spread the love

جس طرح ماہرین روزانہ ہمیں دودھ پینے کی تلقین کرتے ہیں اِسی طرح ماہرین کہتے ہیں کہ روزانہ دہی کھانا بھی لازمی ہے کیونکہ دہی میں شامل غذائیت ہماری صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں اور دہی کے کھانے سے ہمیں بہت سے طبی فوائد بھی ملتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی ایک پرو بائیوٹک غذا ہوتی ہے جس میں بیکٹیریا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے، دہی کے فوائد کی بات کی جائے تو دہی ہماری جِلد کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اِس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور ہمارے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ چونکہ اب موسم گرما ہے اگر روزانہ ہم اپنے کھانے میں دہی کا استعمال کریں تو ہم پانی کی کمی، متلی اور گرمی کے موسم کی وجہ سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ساتھ میں خود کو تندرست بھی رکھ سکتے ہیں۔

دہی کے فوائد:

1. دہی میں کیلشیم اور فاسفورس ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں کو اور ہمارے دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ماہرین کہتے ہیں کہ جو لوگ جوڑوں کے درد اور آسٹیوپوروسس کے مریض ہوتے ہیں اُنہیں روزانہ ایک کٹوری دہی لازمی کھانا چاہیے۔
2. دہی ہمارے مدافعاتی نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری آنتوں کا بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرتا ہے۔
3. دہی میں پروٹین موجود ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں اور جِلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔
4. دہی ہمارے بالوں کی خشکی کو ختم کرتا ہے جو کہ ایک قسم کا سَر کا انفیکشن ہوتا ہے اور دہی میں موجود لیکٹیک ایسڈ میں اینٹی فنگل کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے سَر کے انفیکشن کو ختم کرکے ہمارے بالوں کو خشکی سے پاک کردیتے ہیں۔

اپنی غذا میں دہی کو شامل کرنے کے طریقے:

1. دہی کو غذا میں شامل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ روزانہ دہی میں چینی شامل کرکے کھالیں۔
2. آپ دہی کی میٹھی یا نمک والی لسّی بنا کر پی سکتے ہیں۔
3. آپ دہی میں مختلف قسم کے پھل ڈال کر کھا سکتے ہیں۔
4. آپ دہی کے نت نئے قسم کے رائتے بنا کر روزانہ اپنے دوپہر اور رات کے کھانے کے ساتھ کھاسکتے ہیں۔

3 تبصرے “روزانہ دہی کھانے کے فوائد

  1. Ahaa, its fastidious discussion concerning this post at this place at this website, I have read all that, so at this time me also commenting at this place. Hi there, i read your blog occasionally and i own a similar one and i was just curious if you get a lot of spam remarks? If so how do you prevent it, any plugin or anything you can recommend? I get so much lately it’s driving me crazy so any support is very much appreciated. Wow! This blog looks just like my old one! It’s on a totally different subject but it has pretty much the same layout and design. Excellent choice of colors! http://vans.com

  2. Hello there, just became aware of your blog through Google, and found that it is truly informative. I am gonna watch out for brussels. I will appreciate if you continue this in future. Numerous people will be benefited from your writing. Cheers! https://uricasino114.com

اپنا تبصرہ بھیجیں