پاکستان میں کورونا مریض 9000 سے تجاوز اور اموات کتنی ہو گئی؟آپ سن کر پریشان ہو جائیں گے

Spread the love

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 9 ہزار 219 ہوچکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی۔
ملک میں 6 ہزار 988 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 39 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 4 ہزار 195 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 45 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 ہزار 767 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 61 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 276 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 74 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 465 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 6 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 281 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ رشید ”نیب میں میرے 2 موکل ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 185 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 50 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں ہوئی ہے۔
اب تک ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 11 ہزار 886 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز (پیر 20 اپریل کو) ملک بھرمیں کورونا کے 5 ہزار 347 ٹیسٹ کیے گئے۔

3 تبصرے “پاکستان میں کورونا مریض 9000 سے تجاوز اور اموات کتنی ہو گئی؟آپ سن کر پریشان ہو جائیں گے

  1. I’ve been surfing online more than 2 hours today, yet I never found any interesting article like yours. It is pretty worth enough for me. In my opinion, if all website owners and bloggers made good content as you did, the web will be a lot more useful than ever before. It’s the best time to make some plans for the future and it’s time to be happy. I have read this post and if I could I want to suggest you few interesting things or suggestions. Perhaps you can write next articles referring to this article. I desire to read even more things about it! Way cool! Some extremely valid points! I appreciate you writing this article and also the rest of the site is extremely good. http://cspan.org/

اپنا تبصرہ بھیجیں