ترکی کرونا وائرس کیااصل صورتحال چھپا رہا ہے،امریکی اخبار

Spread the love

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکی اصل صورتِ حال چھپائی جا رہی ہے۔
نیویارک ٹائمز کا اپنی اشاعت میں کہنا ہے کہ ترکی کے ایک بڑے شہر استنبول میں ہلاکتوں کی تعداد سے لگتا ہے کوورنا وائرس کا پھیلاؤ حکومتی دعوؤں سے زیادہ ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ استنبول میں 9 مارچ تا 12 اپریل گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 2 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ترکی میں اموات بڑھنے سے لگتا ہے کورونا وائرس سرکاری تصدیق سے کئی ہفتے پہلے پھیل چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی تشکیل،جلد ہی کمی کا اعلان بھی کر دیا جائے گا

امریکی اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے اقدامات کو انتہائی کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 140 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے کل کیسز 90 ہزار 980 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے 75 ہزار 410 مریض ترکی کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 909 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 ہزار 430 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حاملہ مسلمان خاتون پر تشدد ،لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو دکھ ہوگا

4 تبصرے “ترکی کرونا وائرس کیااصل صورتحال چھپا رہا ہے،امریکی اخبار

  1. I am sure this piece of writing has touched all the internet users, its really really fastidious paragraph on building up new website. I enjoy what you guys are up too. Such clever work and reporting! Keep up the awesome works guys I’ve included you guys to my personal blogroll. It is the best time to make some plans for the future and it is time to be happy. I have read this post and if I could I want to suggest you some interesting things or tips. Perhaps you could write next articles referring to this article. I wish to read more things about it! http://Cspan.org/

اپنا تبصرہ بھیجیں