پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی تشکیل،جلد ہی کمی کا اعلان بھی کر دیا جائے گا

Spread the love

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے خصوصی ٹیکنیکل کمیٹی بنادی ہے۔پاورڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب نے انڈیپینڈیٹ پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز) کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی توانائی کمیٹی کی ہدایت پریہ آئی پی پیزکے نمائندوں سے تیسری ملاقات تھی۔
آئی پی پیز کے نمائندوں سے ملاقات میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں کےامورپر بات چیت ہوئے۔پاورڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ونڈ، سولر اور بیگیس سے متعلقہ آئی پی پیز کے نمائندے شریک ہوئے۔ آئی پی پیزکے نمائندوں سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بات چیت ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق معاون خصوصی شہزاد قاسم، سیکریٹری پاورسمیت دیگراعلیٰ حکام بات چیت میں شریک ہوئے۔آئی پی پیز کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کئی سالوں سے اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کو روکنے کا حل تلاش کرنا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مختلف پہلووَں پر غورکیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے: حاملہ مسلمان خاتون پر تشدد ،لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو دکھ ہوگا

پارور ڈویژن اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے خصوصی ٹیکنیکل کمیٹی بنادی گئی۔ کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری پاورشامل ہیں۔ کمیٹی فوری طور پر کام شروع کرے گی۔ کمیٹی آئندہ چندہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی تشکیل،جلد ہی کمی کا اعلان بھی کر دیا جائے گا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں