گلوکار سلمان احمد نے کورونا سے صحت مند ہونے پر اللہ کاشکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ کورونا نہ سمجھ میں آنے والی وبا ہے،3دن بستر سے اٹھ نہیں سکا اور ایسا محسوس کیا جیسے آخری دن ہو،4قل،آیت الکرسی اورقرآن پاک کی تلاوت سے سہارا لیا۔
گلوکار سلمان احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے صحت مند ہونے پر اللہ کا مشکو ر ہوں،کوروناوائرس سے پھیپھڑوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سلمان احمد کا کہنا ہے کہ کورونا نہ سمجھ میں آنے والی وبا ہے،3دن بستر سے اٹھ نہیں سکا اور ایسا محسوس کیا جیسے آخری دن ہو،4قل،آیت الکرسی اورقرآن پاک کی تلاوت سے سہارا لیا،انہوں نے کہاکہ 40ہزار لوگ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں،ریفریجریٹر کار میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں ،سلمان احمد کاکہنا ہے کہ میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ نے جنوبی کوریا سے ماسک منگوا کردیا،امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرزبہت خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

Superb photos, the colour and depth of the pictures are breath-taking, they attract you in as though you are a part of the make-up. https://thoughtbeauty.com/palm-sunday-quotes/