اگلےماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان،کتنی کمی کی جائے گی؟

Spread the love

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات دنیا کی معیشتوں پر بھی دکھائی دیئے اور یہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی متاثر کر رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیشترممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور آمدو رفت پر قسم کی پابندی ہے جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی کھپت نہایت کم سطح پر آ گئی ہے جبکہ اس کی قیمت بھی مسلسل گرتی دکھائی دیتی ہے
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 31 روپے تک کمی واقع ہو نے کا امکان ہے ۔ نجی اخبار جنگ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے ۔
انڈسٹری ذرائع کا کہناہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے سبب ملک میں بھی کمی کی جا سکتی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کے باعث ملک میں بھی کمی ہو گی ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہونے والی مہنگائی اور حالات کو دیکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا واقعی شہباز شریف ،شیخ رشید کے دم کی وجہ سےنیب سے بچےہیں ؟نیب کا بڑا بیان

یاد رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 514 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 7 ہزار 993 ہو گئی ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور 7 ہزار 847 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 514 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ 16 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات 159 ہو گئی ہیں ۔
کورورنا وائرس سے اب تک ملک بھر میں 1868 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ متعدد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جوکہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے ۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 3 ہزار 649 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، سندھ میں 2355 ، کے پی کے میں 1137 ، بلوچستان میں 376 ، اسلام آباد میں 171 ، آزاد کشمیر 48اور گلگت بلتستان میں 257 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

3 تبصرے “اگلےماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان،کتنی کمی کی جائے گی؟

  1. Greetings from California! I’m bored at work so I decided to browse your website on my iphone during lunch break. I enjoy the info you provide here and can’t wait to take a look when I get home. I’m amazed at how quick your blog loaded on my cell phone .. I’m not even using WIFI, just 3G .. Anyhow, fantastic blog! https://khebranet.com/adobe-photoshop-lightroom-cc/

اپنا تبصرہ بھیجیں