کیا واقعی شہباز شریف ،شیخ رشید کے دم کی وجہ سےنیب سے بچےہیں ؟نیب کا بڑا بیان

Spread the love

نیب نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس پر کسی دم کا کوئی اثر نہیں ہوتا، ہر کارروائی آئین و قانون کے مطابق کی جاتی ہے۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیب کی بنیاد پر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہے، 17 اپریل کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، چند سوالات کے مفصل اور جامع جوابات درکار تھے۔نیب کا کہنا ہے کہ ہر کارروائی آئین و قانون اور شواہد کے مطابق کی جاتی ہے،نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا افراد سے نہیں اور نیب افسران کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
خیال رہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ روزشہباز شریف کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیاتھا اور ان سے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔اس حوالےسے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے حالات میں نیب میں پیش نہیں ہوا جاسکتا جبکہ شہباز شریف نے نیب کو اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے دم کیا تھا، اس لیے شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، اب شہباز شریف لندن جائیں گے یا جیل وقت بتائے گا۔

کیا واقعی شہباز شریف ،شیخ رشید کے دم کی وجہ سےنیب سے بچےہیں ؟نیب کا بڑا بیان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں