جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 34 سال مکمل ہو گئے،وسیم اکرم نے چھکے میں چھپا راز بتا دیا

Spread the love

شارجہ میں لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 34 سال مکمل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں بھارتی فاسٹ بولر چیتن شرما کو جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا لگایا تھا جس کی یادیں آج تک تازہ ہیں۔سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد نے جس بلے سے چھکا مارا تھا وہ ان کا تھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا جاوید میانداد نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی بولر چیتن شرما کو جس بلے سے چھکا مارا وہ ان کا تھا جو جاوید بھائی نے بیٹنگ کے لیے ان سے لیا تھا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کا چھکا کرکٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے وہ جب بھی چھکا دیکھتے ہیں مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی معیشت کے بارے میں آئی ایم ایف کی جامع رپورٹ جاری

جاوید میاں داد اپنے اس چھکے کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں 113 گیندوں پر110 رنز بنانے کے بعد بھی گیند کو بہتر طریقے سے دیکھ پا رہا تھا، فیصلہ کر لیا تھا کہ گیند بلے پر آئی تو باؤنڈری کے پار ہوگی، ياركر پھینکنے کی کوشش میں شاید گیند شرما کے ہاتھ سے پھسل گئی جومیرے لیے موزوں ثابت ہوئی، لیگ سٹمپ پر ایک اچھی اونچائی والی فل ٹاس گیند پر میں نے بیٹ گھمایا اورچھکا لگ گیا،امپائر کے اشارے سے قبل ہی ساتھی بیٹسمین توصیف احمد کے ساتھ پویلین کی جانب دوڑ پڑا تھا، ہم جیت گئے اور پاکستان جیت گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیاسگریٹ نوشی کرنے والے کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں؟تحقیق

2 تبصرے “جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 34 سال مکمل ہو گئے،وسیم اکرم نے چھکے میں چھپا راز بتا دیا

  1. Hello there! This blog post could not be written any better! Looking at this post reminds me of my previous roommate! He continually kept talking about this. I most certainly will send this article to him. Pretty sure he will have a good read. I appreciate you for sharing! https://khebranet.com/adobe-photoshop-lightroom-cc/

اپنا تبصرہ بھیجیں