اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں کواپنی تعریف کرنے سے روک دیا،وجہ کیا بنی؟

Spread the love

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مداحوں کو اُن کی تعریف کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’یہ اُن کے ایمان کے لیے خطرناک ہے۔‘
بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا۔

زائرہ وسیم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’آپ سب کو میری طرف سے اسلام علیکم! میں اِس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن میں اِس بارے میں نہیں بتا سکتی کہ میرے لیے یہ تمام تعریفیں تسّلی بخش نہیں ہیں، یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور یہ میرے ایمان کے لیے بھی خطرناک ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: 5 منٹ درختوں سے لپٹ کر اپنا دکھ بانٹیں اور خوش رہیں

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ مہربانی کرکے میری تعریف نہ کیا کریں اور اللّہ تعالیٰ سے دُعا کرتی ہوں وہ میری اُن تمام غلطیوں کو نظر انداز کردے جو ان گنت ہیں اور میرے دل کو رحمت اور تقویٰ کی روشنی سے روشن کردے اور میرے ایمان کو مزید بڑھا دے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ میری اصلاح کرے، مجھے وہ علم عطا کرے جس سے مجھے فائدہ ہو اور جس سے میرے دل اور زبان پر صرف اللّہ کا ذکر ہو اور میں اُس سے توبہ کرتی رہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئےکہا

زائرہ وسیم نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ میں اللّہ کی خاطر صرف نیک عمل کروں، ثابت قدم رہوں اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہی اُس کے پاس واپس لوٹ جاؤں۔‘
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں کواپنی تعریف کرنے سے روک دیا،وجہ کیا بنی؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں