5 منٹ درختوں سے لپٹ کر اپنا دکھ بانٹیں اور خوش رہیں

Spread the love

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کے ساتھ گلے ملنے اور مصحافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اب انسان ایک دوسرے سے گلے نہیں مل سکتے لیکن وہ درختوں کو تو گلے لگا ہی سکتے ہیں، جی ہاں آئس لینڈ کے محکمہ جنگلات کی جانب سے شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ اب درختوں سے گلے ملیں۔
محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہنے کا کہا گیا ہے اور انہیں ایک دوسرے کو گلے لگانے کو بھی منع کیا گیا ہے تو اس وقت شہری انسانوں کے بجائے درختوں کو گلے لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاک ڈاؤن نے ایک سہاگن کا گھر بربادکر دیا،شوہر نے دوسری شادی کر لی..وجہ کیا بنی؟

حکام نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دن میں صرف 5 منٹ درخت سے لپٹ کر اپنے دکھ بانٹیں اور اس مشکل وقت میں خوش رہیں۔
آئس لینڈ کے محکمہ جنگلات نے لوگوں کو متنبہ بھی کیا کہ ہر شخص ایک ہی درخت سے نہیں بلکہ الگ الگ درخت سے گلے ملے اور جنگل جانے والے تمام افراد راستوں کو صاف بھی کریں۔

5 منٹ درختوں سے لپٹ کر اپنا دکھ بانٹیں اور خوش رہیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں