کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے جنھیں مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Spread the love

سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، 6 اضلاع میں 30 سے زائد علاقے ہاٹ سپاٹ ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سب سے زیادہ 30 کورونا کیس ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع شرقی سے 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، ضلع وسطی میں مزید 11 اور ضلع غربی میں 8 افراد کورونا کا شکار ہوئے، ملیر میں 6 اور کورنگی میں بھی 6 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت سے آنے والی ماں بیٹی بھی کورونا وائرس کا شکار،انکا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے؟بڑی خبر

وزیراعلیٰ نے کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے جنھیں مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں