سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ نے رمضان اور عید کی نماز کےمتعلق نہایت اہم بیان جاری کر دیاہے ۔

Spread the love

سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ نے رمضان اور عید سے متعلق نہایت اہم بیان جاری کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق سعودی مفتی اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال ایسی ہی رہی تو تراویح اور نماز عید گھر پر ہی ادا کی جائیں گی ، عید کی نماز گھر وں پر ہو گی ، خطبہ نہیں دیا جائے گا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ متعدد شہروں میں لاک ڈاﺅن اور کرفیوکی صورتحال ہے جبکہ اب رمضان کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ریلیف پیکج صرف رمضان تک محدود رہے گا؟بڑی خبر سامنے آگئی

سعودی عرب میںسخت لاک ڈاؤن اور اقدامات کے باوجود بھی کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 380 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ نے رمضان اور عید کی نماز کےمتعلق نہایت اہم بیان جاری کر دیاہے ۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں