پاک چین دوستی زندہ باد،چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا

Spread the love

کورونا وائرس کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام عالم میں پاک چین دوستی مثالی ہے، چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قدم قدم پر چین پاکستان کے شانہ بشانہ رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے، دنیا کو کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہوا تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ آگئے، چین نے ووہان میں پاکستانی طلباء کا خیال رکھا، کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین کے طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، چینی ماہرین نے ڈاکٹرز، سرکاری اہلکار، شعبۂ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں، چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ادارۂ صحت میں چینی ماہرین کے ساتھ اختتامی سیشن ہوا، جس میں انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ کے لیے انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا گیا،چینی وفد نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ 20 ارب ڈالر کے ایم او یو کی منظوری دے دی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات، اشیاء اور ادویات فراہم کیں، فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این 95 ماسک فراہم کیے،چینی امداد میں 33 ہزار 744 حفاظتی لباس، 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔
این سی اے او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین نے مشکل ترین وقت میں 36 وینٹی لیٹر، 180 تھر مومیٹر، 100 تھرمل اسکینرز دیے، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خصوصی مدد کی، خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی، پاک آرمی نے بذریعہ ہیلی کاپٹرز یہ طبی سامان گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں تک پہنچایا۔

پاک چین دوستی زندہ باد،چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں