ڈبلیو۔ایچ۔او کی طرف سے پاکستان کو مزید حفاظتی سامان کی فراہمی کا اعلان

Spread the love

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کو حفاظتی سامان کی فراہم کیا گیا ہے، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے حفاظتی سامان این ڈی ایم اے حکام کے سپرد کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق حفاظتی سامان میں 15 ٹیسٹنگ مشینیں اور 15 ہزار کٹس شامل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ این 95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان ملک ہی میں تیار ہو رہا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان میں داخل ہونے والوں کی موثر چیکنگ کا نظام وضع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہمیں ایک نئے لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا،معیشت سنبھل جائے گی۔ مرادعلی شاہ

اُنہوں نے کہا کہ یومیہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اےنے کہا کہ ملک میں اس وقت 37 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کررہی ہیں جبکہ مزید 25 لیبارٹریوں کو جلد فعال کردیا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے 100 موبائل لیبارٹریاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں