شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے فیروز خان نے اب کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟

Spread the love

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں۔
فیروز خان کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کئی مداحوں سے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بہت سے صارفین کا ایسا ماننا بھی تھا کہ فیروز خان اپنے اس چینل کے ذرریعے مذہبی تعلیمات کے حوالے سے بات کریں گے۔خیال رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ ماہ شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: یومیہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی۔چیئرمین این ڈی ایم اے

جس کے بعد اداکار نے بتایا تھا کہ وہ جلد اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہوگا۔فیروز خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ایسے ڈراموں یا پروجیکٹس کا حصہ تو ضرور بنیں گے جس کے ذریعے لوگ کچھ نا کچھ سیکھ سکیں۔البتہ وہ ڈرامے جن کی کہانیاں بے بنیاد ہوں وہ ان کا حصہ نہیں بنیں گے۔
خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کیں اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیںتاہم فیروز خان نے ڈرامہ ” خانی “ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں