امریکہ :ممکن ہے ملک کے چند حصے ‘کچھ حد تک شاید اگلے مہینے’ معمول پر واپس لوٹنا شروع کریں۔

Spread the love

امریکہ کے متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے سربراہ ڈاکٹر ڈاکٹر اینتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ملک کے چند حصے ‘کچھ حد تک شاید اگلے مہینے’ معمول پر واپس لوٹنا شروع کریں۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ آپ جلد بازی میں کچھ نہیں کر سکتے، یہ بجلی کے بٹن کی طرح نہیں ہوگا، کیوںکہ اس سے مرض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ملک میں کہاں موجود ہیں، وبا کی کس نوعیت کا سامنا کر چکے ہیں اور کس نوعیت کی وبا کا خطرہ آپ کے سامنے ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اگر قوم معمول پر واپس آنے کے لیے نپی تلی حکمتِ عملی اپنائے تو 3 نومبر کے لیے طے شدہ امریکی صدارتی انتخابات وقت پر ہوسکتے ہیں۔

امریکہ :ممکن ہے ملک کے چند حصے ‘کچھ حد تک شاید اگلے مہینے’ معمول پر واپس لوٹنا شروع کریں۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں