طبی عملہ وائرس کا شکار، دو مشہور ہسپتال بند:آسٹریلیا

Spread the love

آسٹریلین ریاست تسمانیہ کے دو بڑے ہسپتالوں کے عملے میں بڑے پیمانے پر انفیکشن کے باعث، دونوں ہسپتال دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔

ریاست کے وزیر اعظم پیٹر گٹ وین نے اعلان کیا ہے کہ نارتھ ویسٹ ریجنل ہسپتال اور نارتھ ویسٹ پرائیوٹ ہسپتال کا ایک ہزار سے زائد عملہ دو ہفتے قرنطینہ میں گزارے گا۔

تسمانیہ میں کووڈ-19 کے 133 تصدیق شدہ کیسز ہیں جن میں سے 49 مریض وہ ہیں جو ہسپتالوں سے وبا کا شکار ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں