ہرا مسالہ چھولے ۔۔۔ اجزاء اور ترکیب

Spread the love

خوش ذائقہ، خوش رنگ اور اشتہا انگیز روایتی چھولوں کا مزے دار تیکھا پکوان جسے ہرے اور گرم مسالے کے امتزاج سے تیار کیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے اور عشایئے کے لیے آپ کا بہترین انتخاب ہوسکتا ہے، اسے گرم چپاتی، روٹی، پوری اور زیرے والے چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

 

اجزاء

ہرے مسالے کے لیے

  • دھنیا کٹا ہوا

  • پودینہ 

  • تازی ہری مرچیں

  • لیمو کا رس

  • سرکہ 

  • نمک

  • پانی

    چٹنی

  • تیل

  • چھوٹی پیاز کٹی ہوئی

  • ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے

  • لہسن کا پیسٹ

  • کٹی ہوئی لال مرچ

  • نمک

  • چکن پاؤڈر

  • دھنیا پسا ہوا

  • گرم مسالہ

  • دہی 

  • چنے ابلے ہوئے

  • مکھن

  • لال مرچ

  • تازہ دھنیا کٹا ہوا 

 

  • 1/2 گڈی

  • 1/2 گڈی

  • 5 عدد

  • 1 کھانے کا چمچ

  • 1 کھانے کا چمچ

  • 1 کھانے کا چمچ

  • 3 کھانے کا چمچ

     

  • 3 کھانے کا چمچ

  • 2 عدد

  • 2عدد

  • 1 کھانے کا چمچ

  • 1 چائے کا چمچ

  • 1 چائے کا چمچ

  • 1 چائے کا چمچ

  • 1 چائے کا چمچ

  • 1 چائے کا چمچ

  • 1/2 کٌپ

  • 500 گرام

  • 1 کھانے کا چمچ

  • گارنش کے لیے 

  • گارنش کے لیے 

ترکیب

  • 1۔ہرے مسالے کے لیے: ایک بلینڈر کے اندر دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں، لیمو کا رس، سفید سرکہ، نمک حسب ذائقہ اور پانی ڈال کر اچھے سے بلینڈ کریں۔

  • 2۔اب ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں اور پیا ز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں۔ اب کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھے سے ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے سات منٹ کے لیے پکائیں کہ ٹماٹر نرم ہوجائیں۔ اب ٹماٹروں کو چمچ کی مدد سے پیس لیجیے۔

  • 3۔اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھے سے مکس کرلیں۔ اس کے بعد کٹی ہوئی مرچیں ڈالیں، نمک، چکن پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مسالہ ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔

  • 4۔اس کے بعد ہرا مسالہ اور دہی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اب چھولے شامل کریں اور مکس کرنے کے بعد دم پر رکھ دیں پانچ منٹ کے لیے۔

  • 5۔مکھن شامل کرکے اچھے سے مکس کریں۔ مرچوں اور دھنیا سے گارنش کریں۔

  • مزے دار ہرا مسالہ چھولے تیار ہیں۔

5 تبصرے “ہرا مسالہ چھولے ۔۔۔ اجزاء اور ترکیب

  1. Hello, i read your blog occasionally and i own a similar one and i was just wondering if you get a lot of spam feedback? If so how do you protect against it, any plugin or anything you can suggest? I get so much lately it’s driving me mad so any assistance is very much appreciated. I could not refrain from commenting. Well written! Hello would you mind stating which blog platform you’re using? I’m looking to start my own blog soon but I’m having a tough time deciding between BlogEngine/Wordpress/B2evolution and Drupal. The reason I ask is because your design and style seems different then most blogs and I’m looking for something completely unique. P.S My apologies for getting off-topic but I had to ask! http://House.com

اپنا تبصرہ بھیجیں