کورونا کے اثرات پر گیلپ پاکستان کا نیا سروے جاری

Spread the love

گیلپ پاکستان نے کورونا کے اثرات پر تازہ ملک گیر سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق اُن پاکستانیوں کی شرح میں 15فیصد کمی آئی ہے جن کے مطابق حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے۔
سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں تاہم اس سوچ میں مئی کے بعد 8 فیصد کمی آئی ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے قابو میں ہونے سے متعلق شہریوں کی رائے تقسیم نظر آئی۔
47 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا کی عالمی وبا قابو میں ہے، تاہم 45 فیصد اس رائے سے غیر متفق نظر آئے۔
کورونا کی وبا کے دوران 37 فیصد پاکستانیوں نے اپنی ملازمتیں کھونے یا تنخواہوں میں کمی رپورٹ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں