وزیر اعظم کا امیدوار کون ؟اسد عمر، جہانگیرترین یا محمود قریشی. اسد عمر نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

Spread the love

لاہور:تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں میں لڑائی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہیں کہ اسد عمر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کے امیدوار ہیں لیکن آج اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ وزیراعظم کا امیدوار ہے اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اس کی حمایت کرے گی تو اس کو سیاست کے علاوہ کچھ اورکام کرنا چاہیے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کا تجزیہ 100فیصد غلط تھا کہ وزیراعظم نے وزراء کو 6ماہ میں کارکردگی بہتر وقت دیا ہے۔اگلے روز فواد چودھری سے میری اور عثمان ڈار کی میٹنگ بھی تھی، اس دن بھی میں نے ان کو کہا تھا کہ آپ کا تجزیہ غلط ہے۔ہم دونوں ایک دوسرے کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ کیونکہ فواد چودھری کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔فواد چودھری بڑا سیاسی ذہن رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں