گوگل اب آپ کی کونسی معلومات خودبخود ڈیلیٹ کر دے گا؟

Spread the love

گوگل نے اب صارفین کی ایک سال کے دوران ریکارڈ کی گئی کچھ معلومات خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا نظام متعارف کروا دیا ہے۔
گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کمپنی کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی بلاگ پرگزشتہ روز ایک مضمون میں گوگل کے مصنوعات میں صارفین کی پرائیویسی میں کچھ تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل کے مطابق اب صارفین کو کمپنی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تمام معلومات کو تین یا 18 مہینے کے دورانیے کے دوران خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد رواں ماہ سے گوگل نے ڈیفالٹ سیٹنگز کو مینوئل سے ہٹا کر خودکار طریقے یعنی آٹو ڈیلیٹ پر منتقل کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب صارفین کی معلومات مخصوص وقت کے بعد نئی سیٹنگ کے مطابق خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔
اس کنٹرول کے بعد بھی صارفین کے پاس مینوئل طریقے سے یعنی اپنی مرضی سے معلومات ڈیلیٹ کرنے کا آپشن موجود رہے گا یعنی صارفین گوگل کی ریکارڈ شدہ معلومات کو ہمیشہ کے لیے بھی رکھ سکتے ہیں۔

کون کون سی معلومات خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی؟

لوکیشن ہسٹری: یہ معلومات اب خود بخود ٍ18 مہینے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گی مگر صارف کو اسے آن کرنا پڑے گا۔
ویب اور ایپ کے استعمال کر ریکارڈ: یہ بھی اب خود بخود ٍ18 مہینے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گی ۔ موجودہ تمام صارفین کو اس نئے آپشن کے بارے میں ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
یوٹیوب(ابھی یہ آپشن آئے گا): اس ایپ کا ریکارڈ نئے صارفین اور ہسٹری کو پہلی مرتبہ آن کرنے صارفین کیلئے خود بخود 36 ماہ بعدخودبخود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

اب صارفین جو چاہتے ہیں کہ گوگل ان کی کچھ ایکٹیویٹیز کو ریکارڈ کرے، انہیں پہلےسیٹنگز میں جاکر اس آپشن کو آن کرنا ہوگا ۔ یہ بالکل ویسے ہی ہوگا جیسے لوکیشن کو ریکارڈ کرنے کے لیے صارفین کو پہلے گوگل کو اجازت دینا پڑتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں