حویلی میں کام سے انکار جرم بن گیا، بااثر شخص نے خاتون کو برہنہ کرکے بال کاٹ دیے

Spread the love

ضلع نارووال کے علاقے مریدکے میں با اثر شخص کی حویلی میں کام نہ کرنا جرم بن گیا، خاتون کو برہنہ کرکے سر کے بال مونڈ دیے گئے ۔
مریدکے میں خاتون نے بااثر شخص کی حویلی پر کام سے انکار کیا تو وہ مشتعل ہوگیا ۔ بااثر شخص خاتون کے گھر میں داخل ہوگیا ، خواتین پر تشدد کیا اور ایک خاتون کو برہنہ کرکے اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔
واقعے کے خلاف علاقے میں سخت غم و غصہ پھیل گیا، علاقہ مکینوں نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سخت گرمی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ با اثر شخص کے کہنے پر پولیس نے متاثرین کے خلاف 5 جھوٹے مقدمات بھی درج کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں