عثمان بزدار نے مون سون سیزن سے قبل جامع پلان طلب کر لیا

Spread the love

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مون سون سیزن سے قبل اور ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پیشگی حفاظتی انتظامات کے بارے میں جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، پیشگی انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال ابھی سے مانیٹر کی جائے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات کا حصول یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر متعلقہ صوبائی ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اور صوبائی اور وفاقی محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کر کام کریں۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں پوری رکھی جائیں اور ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں پانی کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں