بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو سرینڈر مودی کہہ دیا۔
Narendra Modi
Is actually
Surender Modihttps://t.co/PbQ44skm0Z
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 21, 2020
چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپوزیشن کے حملوں کی زد پر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی دراصل سرینڈر مودی ہیں۔
راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مودی حکومت کی ناکام پالیسی سے متعلق جاپان کے اخبار میں شائع ہونے والا تبصرہ بھی منسلک کیا ہے۔
گزشتہ روز بھی بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے آگے اپنی زمین سرنڈر کردی۔
اس سے قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راہول گاندھی نے لکھا تھا کہ بس بہت ہوگیا، بتایا جائے کہ کیا ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کیوں خاموش ہیں، چین نے بھارتی فوجیوں کو کیسے مارا اور اس کی ہمت کیسے ہوئی ہماری سرزمین لینے کی۔