حافظ آباد: سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق

Spread the love

حافظ آباد میں سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم جاں بحق ہوگیا ہے۔ مرنے سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں لیاقت نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کرنے اور بجلی کے جھٹکے دینے کا ا نکشاف کیا، واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ لیاقت علی کو چوری کے الزام میں کچھ دن قبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
لواحقین کا الزام ہے کہ دوران حراست پولیس کے تشدد سے لیاقت کی طبیعت خراب ہوئی تو پولیس اہلکار اس سے اسپتال لیکر آئے، لیکن حالت تشوتش ناک ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملزم کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اگر تشدد ثابت ہوا تو ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں