سورج گرہن پاکستان کے بیشتر علاقوں میں، گرہن کس وقت دیکھا جا سکے گا؟

Spread the love

رواں سال کا سورج گرہن آج 21 جون کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت شام کا سماں ہو جائے گا اور اس بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 کے مقابلے زیادہ گہرا ہو گا۔
محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔
کراچی میں سورج گرہن کی شروعات صبح 9 بج کر 29 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا کراچی میں اختتام دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔
لاہور میں سورج گرہن کی ابتداء صبح 9 بج کر 8 منٹ پر ہوگی جب کہ 11 بج کر 2 منٹ پر سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگے گا، لاہور میں سورج گرہن کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں سورج گرہن 11 بج کر 25 منٹ پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں