سری لنکا: پہلا زیر آب میوزیم عوام کیلئےکھول دیا گیا

Spread the love

سری لنکا میں پہلا زیر آب میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

سری لنکا کے شہر گالے کے ساحل کے نزدیک 50فٹ سمندر کے نیچے تعمیر کیے گئے اس میوزیم میں موجود تمام سامان سری لنکن بحریہ کی جانب سے ایکو فرینڈلی مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے۔

عوام کی بڑی تعداد نے زیر آب میوزیم کی سیر کے دوران رنگ برنگی مچھلیوں کے ساتھ تیراکی کی اور بحری حیات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

میوزیم کا افتتاح سری لنکا کے وائس ایڈمرل ڈی سلوا نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں