دماغی صحت کس طرح بہتر بنائی جائے؟ماہرین کی تجاویز

Spread the love

جس طرح ہم اپنا بڑھتا وزن کم کرنے کے لیے کچھ خاص غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں اِسی طرح دماغی صحت کو بھی بہتر بنانے کے لیے کچھ مخصوص غذائیں ہیں جو ہمارے دماغ کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں اور یہ غذائیں ہمارے دماغ کو متعدد فوائد بھی فراہم کرتی ہیں، اس کے علاوہ یہ غذائیں ہمیں دماغ کی جان لیوا بیماریوں سے بھی بچا کر رکھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان غذائیوں کو ’MIND DIET‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ان کے استعمال سے ناصرف ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے بلڈپریشر کی سطح کو بھی برقرار رکھتی ہیں، یہ غذائیں دماغ کی کمی اور عمر سے متعلق دماغی زوال کو بھی روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

لہٰذا اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر اور پڑھائی میں اپنا دماغ تیز کرناچاہتے ہیں تو لازمی ان غذائیں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کریں۔

دماغ کی صحت بہتر بنانے والی غذائیں:

1: پتوں والی سبزیوں کا استعمال کریں جیسے پالک، مولی، میتھی، گوبھی، شلجم اور گاجر وغیرہ۔
2: زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں اور کوشش کریں کہ جو سبزیاں آپ کھائیں وہ غیرنشاستے دار ہوں کیونکہ ان سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔
3: آپ اپنی خوراک میں ریشہ والی غذائیں بھی شامل کریں جیسے پاستا، دلیہ، براؤن چاول اور گندم وغیرہ۔
4: گری دار میوے لازمی کھائیں، روزانہ 5 بادام کھائیں اور اس کے علاوہ کاجو، اخروٹ اور پستے وغیرہ بھی کھائیں۔
5: اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ماہرین اس کے لیے مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنا کھانا زیتون کے تیل میں پکائیں یہ آپ کے دماغ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
6: آپ اپنی خوراک میں مچھلی اور اومیگا 3 سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔
دماغی صحت کی بہتری کے دوران کونسی غذائیں نہیں کھانی چاہیے:

1: آپ اپنی غذا میں زیادہ چینی کا استعمال نہ کریں۔
2: تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔
3: چیز اور مکھن کا استعمال کم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں