سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Spread the love

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں،چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 5 رکنی فل بنچ 24 جون کو سماعت کرے گا، فل بنچ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف دائر2 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کاکام سے روک چکی ہے،پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں