طارق عزیز کا ٹوئٹر پر آخری پیغام

Spread the love

دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو گزشتہ روز آخری سلام کہنے والے پاکستانی ٹی وی اور ریڈیو کے معروف کمپیئر طارق عزیز نے اپنے آخری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’يوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے رواں دواں زندگی رُک گئی ہے۔‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفات سے ایک روز قبل جاری طارق عزیز کے پیغام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بیماری کے باعث بستر پر لیٹے رہنے سے انہیں کوفت ہوگئی تھی، انہوں نے لکھا کہ ’کئی دنوں سے بستر پر لیٹے لیٹے سوچ رہا ہوں کہ آزادانہ نقل و حرکت بھی مالک کی کتنی بڑی نعمت تھی۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ نہ جانے پرانا وقت کب لوٹ کے آتا ہے، ابھی تو کوئی امید نظر نہیں آرہی۔
ٹوئٹر پر وفات سے دو روز قبل انہوں نے کلمہ شہادت بھی ٹوئٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگیا۔
طارق عزیز کو اصل شہرت پاکستان ٹیلیویژن پر 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام ’نیلام گھر‘ سے ملی۔ ان کا یہ پروگرام شروع کرنے کا انداز ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام‘ بہت مشہور ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں