کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت کے مزید 4 علاقے سیل

Spread the love

مہلک وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید چار سیکٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے سیکٹر آئی ایٹ تھری، فور اور آئی ٹین ون اور ٹو کو سیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایٹ اور آئی ٹین مراکز بھی بند رہیں گے جب کہ ان علاقوں کو سیل کرنے کے احکامات کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور کے 66 علاقے کوروناوائرس کی وجہ سے سیل،144 بھی نافذ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان متاثرہ علاقوں کی ناکہ بندی کے لیے پولیس، رینجرز اور فوج سے مدد طلب کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کیے گئے علاقوں میں صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
خیال رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کو پہلے سیل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں