نئی دلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دفتر خارجہ

Spread the love

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی آداب کو بھلا کر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کا پیچھا کرنے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ پھر شروع کر دیا ہے۔
تاہم دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ نئی دلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو پولیس کی طرف سے بھی دھمکایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ان کی دفتری اور سفارتی ذمہ داریوں سے روکنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نئی دلی میں پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ بھارتی حکومت کا یہ رویہ عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں