سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی لیکن ، صرف ایک ہفتہ قبل انکی قریبی کس شخصیت نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا؟ پریشان کن انکشاف

Spread the love

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل سشانت سنگھ راجپوت کی سابق مینجر دیشا سالیان نے بھی خودکشی کرلی تھی۔ دیشا کی موت کی خبر پر سشانت نے سوشل میڈیا پر صدمے اور غم کی کیفیت کا اظہار کیا تھا۔
’’پی کے‘‘، ’’کائی پوجے‘‘، ’’ایم ایس دھونی‘‘ اور’’کیدار ناتھ‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں واقع ان کے گھر میں پھندا لگی لاش برآمدہوئی ہے جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے, تاہم خودکشی کی کیا وجہ تھی اور انہوں نے کن وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں، سشانت سنگھ راجپوت کی عمر 34 برس تھی۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے اور غم کی کیفیت میں ہے۔ ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا جب کہ اکشے کمار بھی یہ خبر سن کر صدمے کی کیفیت میں ہیں۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے عامر خان اور انوشکا شرما کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’’پی کے‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے. اس کے علاوہ 2016 میں سابق بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیاگیاتھا۔
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’چھچھورے‘‘ گزشتہ برس 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں