پاکستان میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری وزیر سائنس وٹیکنالوجی

Spread the love

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 31 جولائی (جمعے) کو ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ MinistryofST کے کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ 31جولائی 2020 بروز جمعے کو ہو گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 21 جولائی کو ذوالحج کا چاند کراچی اور اس کے مضافات میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ چاند کی لوکیشن کے لیے آپ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں