جنوبی کوریا کی کمپنی میں کورونا اسکریننگ کیلئے روبوٹ استعمال

Spread the love

جنوبی کوریا کی ایک موبائل کمپنی نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے روبوٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہو چکے ہیں۔
موبائل کمپنی انتظامیہ نے ہیڈکوارٹر آنے والے ملازمین اور وزیٹرز میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے خود کار روبوٹ تعینات کردیا ہے۔

اس روبوٹ میں کیمرا اور تھرمو اسکینر نصب ہے جو کمپنی آنے والے افراد کو نہ صرف خوش آمدید کہتا ہے بلکہ اُن کا درجہ حرارت اسکین کرنے اور کورونا کا پتا لگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ ساتھی ہی ماسک، دستانے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی نگرانی بھی کرتا ہے اور ہینڈ سینیٹائزر بھی فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں