چینی کمپنی کا 16 برس تک چلنے والی گاڑی بنانے کا دعوٰی

Spread the love

چینی کمپنی کنٹیمپریری ایمپیکس ٹیکنالوجی نے سولہ برس تک چلنے والی گاڑی بنانے کا دعوی کر دیا۔
چینی کمپنی ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہے جس کی مدد سے گاڑی سولہ برس تک چلیں گی۔
الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی چینی کمپنی نے ایسی بیٹری بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس سے گاڑی میں 20 لاکھ کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت پیدا ہو گی۔
اس کے علاوہ چینی کمپنی نے رواں سال فروری میں امریکہ کی معروف ٹیک کمپنی ٹیسلا کے ساتھ ماڈل تھری کاروں کے لیے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت زیادہ تر الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنیاں، ساٹھ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میل تک بیٹری کی وارنٹی دیتی ہیں جس کا دورانیہ تین سے آٹھ برس تک ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں