ماہرہ خان چائے کے معاملے میں سمجھوتہ کرنے والی نہیں

Spread the love

پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے بتادیا ہے کہ وہ چائے کے معاملے پر میں سمجھوتہ کرنے والی نہیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کیا۔
ماہرہ خان نے چائے کے کپ کے ساتھ ایک تصویر شائع کی۔

انہوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا کہ ’ویسے تو میں حسن پرست نہیں ہوں، لیکن چائے کے معاملے میں شکل و صورت ضروت دیکھتی ہوں۔‘
ماہرہ کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر اور پیغام کو خوب پسند کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’جن کی اپنی شکل و صورت خوبصورت ہوتی ہے ان کی چائے کی شکل و صورت بھی اچھی ہوتی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں