کیا آپ وٹامن ڈی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں ؟

Spread the love

اگر وٹامن ڈی کے فوائد کی بات کی جائے تو عام طور پر وٹامن ڈی کو مضبوط ہڈیوں اور قوت مدافعت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، ہم صبح کی دھوپ سے باآسانی وٹامن ڈی حاصل کرسکتے ہیں اور اِس کے لیے اِس کے حصول کے لیے ہم ایسی غذائیں بھی کھاسکتے ہیں جن میں قدرتی طورپر وٹامن ڈی موجود ہو۔
اگر ہماری خوراک میں وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں اور صبح کی دھوپ شامل نہ ہو تو ہماراجسم وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے۔
وٹامن ڈی کی صحیح مقدار مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کی نشونما کے لیے بہت اہم ہے لیکن صرف ہڈیاں اور دانت ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی وٹامن ڈی کے کچھ حیرت انگیز فوائد ہیں۔

وٹامن ڈی کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد:

ڈپریشن کو کم کرتا ہے:

مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی احساس کمتری اور افسردگی کو دور کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن کے مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے تو اگر وہ اپنے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرلیں تو وہ ڈپریشن اور بار بار موڈ خراب ہونے جیسے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

وزن کم کرتا ہے:

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے اُن میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے اور اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں وٹامن ڈی کو لازمی شامل کریں کیونکہ یہ آپ کے جسم کی زائد کیلوریز کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی بھوک بھی کم کرتا ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے:

ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی ہمارے جسم کو بہت سی جان لیوا بیماریوں سے بچا سکتا ہے، یہ امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے اور نزلہ زکام اور جسم کے انفیکشن سے بھی ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی ظاہر کرنے والی علامات:

جسم میں کمزوری
پٹھوں میں درد
تھکاوٹ
کمر میں درد
وٹامن ڈی سے بھر پور غذائیں:

وٹامن ڈی کے حصول کے لیے آپ روزانہ 10منٹ تک صبح کی دھوپ لے سکتے ہیں اور اِس کے علاوہ ان غذائیوں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

دودھ
دہی
انڈے
مچھلی

اپنا تبصرہ بھیجیں