وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب کے آفس پہنچ گئے

Spread the love

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب کے آفس پہنچ گئے، اس دوران نیب اولڈ ہیڈ آفس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو آج نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے قریبی رفقاء کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے۔
سید مراد علی شاہ پر غیر قانونی طور پرسولر اسڑیٹس لائٹس کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور ان کو تیسری بار نیب میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب حکام کے مطابق نیب راولپنڈی سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے298 ملین روپے ریکور کرچکا ہے، منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کی تھی۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ عبدالستارقریشی،عبدالرشید چنا ،اسلم پرویز میمن اور بلدیو نے پلی بارگین کی تھی ، منصوبے میں شامل دو کمپنیز نے بھی رقم واپس کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں