بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف کابینہ میں بل کی منظوری

Spread the love

بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف قانون بنانے کے لیے آزاد کشمیر کابینہ میں بل کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ رکن احمد رضا قادری نے بچوں سے زیادتی کے خلاف بل کمیٹی میں پیش کیا۔ قانونی بل میں سفارش کی گئی ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دی جائے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کیا جائے اور ڈی ایس پی لیول کا آفیسر بچوں سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرے۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بل کو آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے پاس کراکے قانونی شکل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں