کورونا وائرس کو روزمرہ کی سیاست سے الگ رکھا جائے: ڈاکٹر طاہرالقادری

Spread the love

معروف عالم دین اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز کورونا وائرس کو روزمرہ کی سیاست سے الگ رکھا جائے۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کو آغاز میں ہی کرفیو طرز کے لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا تھا، سخت فیصلے نہ کرنے سے متاثرین کی تعداد 72ہزارسے تجاوز کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبے متفقہ لائحہ عمل اپنائیں، جب تک علاج دریافت نہیں ہوتا احتیاط ہی واحد علاج ہے۔
طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے دعوتی، تعلیمی، تربیتی پروگرامز آن لائن جاری رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں